Dawn News Television

شائع 22 اپريل 2015 01:17pm

عامر خان کو 'سیلفی' لینا مہنگا پڑگیا

کیلیفورنیا: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکا میں دوران ڈرائیونگ سیلفی لینے پر قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں۔

ڈیلی میل کےمطابق لائٹ ویٹ باکسر عامر خان اِن دنوں باکسنگ مقابلوں کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں جہاں سیر و تفریح کے دوران انھوں نے سان فرانسکو کے قریب ایک شہر فریمونٹ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچھ سیلفیز لیں اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردیا۔

جس کے بعد قیاس کیا جارہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر عامر خان سے پولیس کی جانب سے ان سے تفتیش کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال جرم کے زمرے میں آتا ہے، جس کے نتیجے میں جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی جیسی سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم ابھی فریمونٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آنا باقی ہے۔

دوسری جانب عامر خان کے ترجمان نے اس واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

Read Comments