Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2015 02:45pm

این اے 246 کی جنگ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ غیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے میدان مار لیا ہے۔

روایتی طور پر متحدہ کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے قومی اسمبلی کے اس حلقے کے ضمنی انتخاب پر پورے ملک کی توجہ مرکوز ہے۔

213پولنگ اسٹیشنز 769 پولنگ پوتھ کے ساتھ 55 عمارتوں پر لگائے گئے جس میں تقریباً 357,861 ووٹرز رجسڈرڈ تھے۔ کم از کم 2,556 پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے جس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی مختلف پولنگ بوتھس پر موجود رہی۔

Read Comments