Dawn News Television

شائع 24 اپريل 2015 12:36am

شاہد کپورجون میں شادی کو تیار

بولی وڈ کے اداکار شاہد کپور کی شادی کی خبریں بہت عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں لیکن آخر کار ان کی زندگی کے اس پرمسرت موقع کی تاریخ سامنے آ ہی گئی ہے۔

شاہد کپور کی شادی دہلی کی رہائشی میرا راجپوت سے رواں برس دسمبر کی بجائے جون میں ہوگی۔

انڈین میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے اپنی آنے والی فلم 'فرضی' کی شوٹنگ جون سے کینسل کرادی ہے۔

خبروں کے مطابق شاہد کپور نے فلم کی ہدایت کاری دینے والے راج اور کرشنا سے فلم کے شوٹنگ شیڈول کو آگے بڑھانے کی بات کی ہے کیوں کہ وہ جون میں اس فلم کی شوٹنگ نہیں کر سکتے۔

فلم کے ہدایت کار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'فرضی' کی شوٹنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے البتہ فلم کی کہانی مکمل ہوچکی ہے صرف اسکرپٹ کو فلم کے اداکاروں سے ڈسکس کرنا باقی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جون میں کی جانی تھی لیکن شاہد کپور کی شادی کی وجہ سے اب فلم جون میں شوٹ نہیں کی جائے گی۔

Read Comments