Dawn News Television

شائع 17 جون 2013 05:25pm

یہ جوانی ہے دیوانی روس جا پہینچی

ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور گلیمرس گرل دیپیکا پڈوکون کی حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' روس میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، فلم باکس آفس پر کافی کامیاب رہی ہے اور فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور اب تک ایک سو پچپن کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

نومبر 2009 کے بریک اپ کے بعد مداح رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

دونوں اداکاروں نے فلم میں بھرپور اداکاری کے بعد لوگوں کی توقعات پوری کردیں، فلم کے دیگر اداکاروں میں ادیتیا رائے کپور اور کالکی کوچلن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی نمائش سے تین دن پہلے رنبیر کپور روس جائیں گے اور وہاں فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے ۔

Read Comments