Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2015 11:25pm

ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کو ٹی تونٹی میں پہلی بار شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پوری ٹیم نے ٹوٹل 141 رنز بنا کر بنگلہ دیشی ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے فاسٹ باولرمتفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات سنی اور تسکین احمد بھی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

کھلاڑی شکیب الحسن اور صابر رحمان نے 101رنز کی پارٹنرشپ کھیل کر میچ بنگلہ دیش کے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک روزہ سیریز میں تین صفر سے ذلت آ میز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read Comments