Dawn News Television

شائع 25 اپريل 2015 07:47pm

اسرار کی نئی میوزک ویڈیو مست ہوا

مشہور گلوکار اسرار نے اپنا نیا گانا مست ہوا ریلیز کردیا ہے۔ اس سے قبل اسرار کا گانا عشق ہوا ریلیز ہوا تھا جس کو شائقین نے خوب پسند بھی کیا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ 5 منٹ کے دورانیہ اس گانے کو اسرار نے سیلفی اسٹک کے ذریعے ریکارڈ کیا ہے جو شاید پاکستان ہی نہیں دنیا میں پہلی بار کسی گلوکار نے کیا ہوگا۔

اس گانے کے بول مست ہوا برباد ہوا عشق کا کلمہ یاد ہوا اس کو انوکھا بناتے ہیں۔

گلوگار اسرار نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ اس گانے کو فلمانے کا خیال ان نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جو اس فیلڈ میں نئے ہیں اور چھوٹے بجٹ میں گانے ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔

اسرار نے اپنا یہ گانا پاکستان کے تمام فنکاروں کے نام منسوب کیا ہے۔

یہ گانا ایک وین میں فلمایا گیا ہے جس میں اسرار کچھ موسیقاروں کے ہمراہ نیلے کرتے میں موجود ہیں۔

اس گانے کے بول نہایت اسان ہیں جو سچے پیار کے سامنے آنے والی مشکلات کو بیان کرتے ہیں۔

Read Comments