Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 مئ 2015 12:42am

سدھارت اور عالیہ کی شادی

بولی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کافی عرصے سے اپنے رشتے کو لیکر میڈیا کی خبروں میں ہیں حال ہی میں دونوں اداکاروں نے شادی کرلی۔

یہ شادی دونوں اداکاروں نے کوکاکولا برانڈ کے اشتہار میں کی، جس میں عالیہ ایک معصوم سی لڑکی بنی ہے جس کی شادی سدہارتھ سے ہوجاتی ہے۔

اس ایڈ میں عالیہ اور سدھارت ایک گاڑی میں موجود ہیں۔ سدھارت عالیہ سے ان کی پسند نا پسند کے حوالے سے پوچھتے ہیں جس پر عالیہ انہیں کوکا کولا کے بارے میں بتاتی ہیں۔

` `

یاد رہے کہ سدہارتھ اور عالیہ پہلے بھی کوکاکولا کا ایک اشتہار اکھٹے کر چکے ہیں جس کو شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔

Read Comments