Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 مئ 2015 12:31am

زمبابوے ٹیم کی پریکٹس

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کی بھر پور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستان کرکٹ کھلاڑی بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

زمباہوے کی کرکٹ ٹیم کل رات لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی تھی جہاں وزیر داخلہ شجاع خانزادہ، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر ذاکر خان اور دیگر سرکاری حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ٹیم کو بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 22 مئی سے ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔

پاکستانی شاہین 26 مئی کو پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کا مقابلہ کریں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 29 اور تیسرا میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Read Comments