Dawn News Television

شائع 20 مئ 2015 08:08pm

میرا کو 23 لاکھ روپے کی انگوٹھی کا تحفہ

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی شادی میں اب ایک مہینہ ہی رہ گیا ہے اور اس سے پہلے انہوں نے اپنی منگیتر پر لاکھوں روپے مالیت کا تحفہ بھی پیش کر دیا ہے۔

شاہد کپور اور ان کی منگیتر میرا راجپوت جون میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اس سے صرف ایک ماہ قبل شاہد کپور نے اپنی منگیتر کو 23 لاکھ کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہد کپور نے یہ تحفہ منگنی کی رسم کے دوران دیا جو کہ گزشتہ دنوں میرا کے فارم ہاؤس پر منعقد ہوئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے یہ انگوٹھی دہلی کے ایک سنار سے بنوائی جس میں میرا کی پسند کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

اس سے قبل یہ رپورٹس بھی آئی تھیں کہ بولی وڈ اسٹار اس سال دسمبر میں شادی کریں گے تاہم بعد میں ان کی شادی جون میں طے کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب یونان میں منعقد ہو گی جس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔

Read Comments