Dawn News Television

شائع 21 مئ 2015 11:59pm

شاہ رخ خان ہسپتال منتقل

گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو آپریشن کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہے۔

شاہ رخ خان ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں جمعرات کے روز داخل ہوئے جہاں ان کا آپریشن کیا گیا، خبروں کے مطابق اداکار کو جمعہ کے روز فارغ کردیا جائے گا جس کے بعد وہ 4 دن کی ریسٹ کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

سرجن ڈاکٹر سنجے ڈیسائی نے شاہ رخ خان کی سرجری کی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان لمبے عرصے سے بائیں پیر کے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کی وجہ گزشتہ چند سال پہلےچوٹ لگنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طبی رپورٹس آگے کی صروتحال بتائیں گی تاہم آپریشن کامیاب ہوا ہے اور اداکار کو کل ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

Read Comments