Dawn News Television

شائع 22 مئ 2015 12:45pm

یمن سے راکٹ حملہ، سعودی شہری ہلاک

دوحہ: یمن کی حدود سے سعودی عرب میں ہونے والے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے صوبہ دہران کے الحسن گاؤں میں حملہ کیا گیا جس کے باعث ایک شہری ہلاک جب دو زخمی ہوگئے۔

یمن اور سعودی سرحد کا کچھ حصوں میں ان دنوں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل حوثیوں کے ٹی وی چینل پر فوٹیج دکھائی گئی جس میں حوثی باغی سعودی سرحد میں داخل ہوتے دکھائے گئے۔

چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد ان کے جنگجو سعودی سرحد میں داخل ہوئے۔

Read Comments