Dawn News Television

شائع 22 مئ 2015 09:41pm

گوگل کروم کی خفیہ گیم

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم برازﺅر میں ایک بہت دلچسپ گیم بھی چھپی ہوئی ہے جو کسی کو بھی اپنا عادی بناسکتی ہے؟

یہ ہے کہ ایک کبھی نہ ختم ہونے والی دوڑ کی گیم جو اس وقت براﺅزر پر نمودار ہوتی ہے جب آپ کا انٹرنیٹ کنکشن کسی وجہ سے بند ہوجائے۔

اس صورت میں یہ گیم "Unable to connect to the Internet" کے پیغام کے ساتھ سامنے آتی ہے اور آپ اسپیس بار بار کلک کرکے چھوٹے سے ڈائنو سار کے مسکوٹ میں زندگی دوڑا کر اس گیم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے لیے کنکشن میں تعطل اکثر ذہنی جھنجلاہٹ کا باعث بنتا ہے تاہم یہ خفیہ گیم اس تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بس اس گیم میں ڈائنو سار کے سامنے مختلف سائز کی رکاوٹیں آتی ہیں جنھیں اسپیس بار دبار کر عبور کرکے اسکور بڑھاتے چلے جائیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیم کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور رکاوٹوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کو بہت تیزی سے اسپیس بار کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

Read Comments