Dawn News Television

شائع 23 مئ 2015 07:50pm

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی صلیب

حالیہ کچھ عرصے میں اقلیتوں پر حملوں کا شاہد شہرِ کراچی کے قلب میں ایک بلٹ پروف صلیب کھڑی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے مسیحی کاروباری شخصیت پرویز ہینری گل گورا قبرستان میں 140 فٹ اونچی صلیب بنا رہے ہیں۔

گل نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے چار سال پہلے خواب میں خدا کو دیکھا، جو ان سے عیسائی برادری کیلئے کچھ کرنے کو کہہ رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی صلیب بنانے کا فیصلہ کیا۔

صلیب بنانے کو حد ممکن طور پر خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن بات عام ہونے پر 20 مسلمان مزدوروں سے اس کی مزید تعمیر سے انکار کر دیا جبکہ ایک (محمد علی) نے کام جاری رکھنے کی حامی بھری۔

روزانہ چودہ گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کام کرنے والے محمد علی نے بتایا کہ یہ صلیب ’خدا کی رضا‘ ہے۔

کرسچین ایگزیمنر کے مطابق، اہل خانہ کیلئے گل کی مالی مدد کی وجہ سے ہی علی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی کی دو کروڑ کے قریب آبادی میں سے تقریباً دس لاکھ عیسائی برادری سے تعلق رکھتی ہے۔

گل کہتے ہیں کہ یہ صلیب ’خدا کی علامت ہے اور جو بھی اسے دیکھے گا اس کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی‘۔

گل نے بتایا کہ صلیب کھڑی کرنے کا مقصد مسیحی برادری کو بتانا ہے کہ وہ پاکستان میں رہیں اور برادری کیلئے کام کریں۔

صلیب کی 20 فیٹ بنیاد رکھی گئی ہے اور گل کے مطابق، اس کی تعمیر میں ’ٹنوں سٹیل، لوہا اور سیمنٹ ‘ استعمال ہوا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ کو بتایا تھا کہ صلیب پر کسی بھی حملے کی کوشش ناکام رہے گی۔

Read Comments