Dawn News Television

شائع 23 مئ 2015 08:47pm

65 سالہ جرمن دادی نے چار بچوں کو جنم دے دیا

برلن: جرمنی میں ایک 65 سالہ خاتون نے برلن کے ہسپتال میں چار بچوں کو جنم دیا ہے۔

جرمن ٹی وی نیٹ ورک آر ٹی ایل نے ہفتہ کو بتایا کہ تینوں لڑکے اور ایک لڑکی کی حالت خطرے میں نہیں اور وہ صحت یاب ہیں۔

انیس مئی کو سیزیرین سیکشن کی مدد سے پیدا ہونے والے ان بچوں کا وزن 655 سے 960 گرام تک ہے۔

چینل نے بتایا کہ آنیگرٹ راؤنک کے پہلے سے 13 بچے اور 7 پوتے پوتیاں ہیں۔

گزشتہ مہینے ان کے حاملہ ہونے کی خبر پر جرمن عوام میں اس حمل پر ایک بحث شروع ہو گئی تھی۔

روسی اور انگریزی زبان پڑھانے والی آنیگرٹ نے یوکرائن میں فرٹیلیٹی کا علاج کرایا تھا۔

چینل نے بتایا کہ وہ چار بچوں کو جنم دینے والی دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون بن گئیں۔ رائٹرز

Read Comments