Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 مئ 2015 05:01pm

پرانی گاڑیوں کا مہنگا شوق

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور شوق بھی اگر پرانی، تاریخی اور کلاسک گاڑیاں جمع کرنے کا ہو تو کیا ہی کہنے۔

پاکستان میں بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو پرانی، کلاسک اور تاریخی گاڑیاں رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستان ونٹیج اور کلاسک کار کلب کے صدر محسن اکرام کے مطابق پاکستان کے طبقہ امراء میں کلاسک گاڑیوں کو اپنانے کی خواہش بڑھ رہی ہے اور اب ان کے کار کلب کے ممبران کی تعداد 10 ہزار سےزائد ہوچکی ہے۔

اگرچہ یہ شوق بہت اچھا ہے لیکن کچھ مہنگا اور وقت طلب بھی ہے اور تقریباً تمام ہی پرانی کاروں کے شائق، مکینکس اور موٹر ڈیلرز کا اس بات پر اتفاق ہے کہ پرانی گاڑیوں کے شوق کو پورا کرنے میں سب سے زیادہ مشکل ان کے اسپیئر پارٹس اکھٹے کرنے میں پیش آتی ہے۔

یہاں پاکستان میں موجود چند تاریخی، پرانی اور کلاسک گاڑیوں کی تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔

تصاویر: ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)

Read Comments