Dawn News Television

شائع 28 مئ 2015 10:39pm

سال کے ٹاپ ٹین برانڈز

Brandz نےدنیا کے سو سرفہرست عالمی برانڈز کی تازہ فہرست پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پچھلے دس سالوں سے جاری ہونے والی فہرست کے 2015 ورژن میں 50 برانڈز کا تعلق شمالی امریکا سے ہے، دس سال پہلے یہ تعداد 54 تھی۔

براعظموں کے حوالے سے یورپ کے 19، برطانیہ کے 5 جبکہ ایشیا اور آسٹریلیا سے 12 نام شامل ہیں۔فہرست میں شامل 14 کا تعلق چین سے ہے۔

مائیکرو سافٹ، مارلبرو، گوگل اور آئی بی ایم 2006 کی پہلی فہرست میں بھی تھے اور 2015 کی تازہ فہرست میں بھی ان کا ذکر موجود ہے۔ کاروں کی کیٹگری میں ٹویوٹا جبکہ ملبوسات میں نائیکی سرفہرست ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014 میں ٹاپ سو برانڈز کی مالیت 14 فیصد اضافے کے ساتھ رواں سال 3.3 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ انڈیپنڈنٹ یو کے

Read Comments