Dawn News Television

شائع 29 مئ 2015 10:22pm

جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا

جنوبی جاپان کے ایک چھوٹے جزیرے پر جمعہ کے روز آتش فشاں پھٹنے کے بعد فضاء میں تقریباً 9 کلو میٹر تک کالے بادل چھا گئے۔

اس کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو وہاں سے فوری منقل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ شندیک میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 133 لوگوں کو وہاں سے کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔

ایک فوجی ہیلی کاپٹر ماؤنٹ شندیک پر بھیجا گیا تاکہ وہاں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ 1980 میں ماؤنٹ شندیک میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

Read Comments