Dawn News Television

شائع 30 مئ 2015 11:44pm

سوناکشی آواز کا جادو جگائیں گی

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) میں گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

پانچ جون کو ملیشیا میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز کی میزبانی ایوشمان کھرانہ اور پرینیتی چوپڑا کریں گی۔

انڈین میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا 7 جون کو اس ایوارڈز میں گلوکاری کریں گی جس کی تیاری انہوں نے شروع کردی ہے۔

آئیفا کے آرگنائزر اور وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹیمنٹ کے ہدایتکار سباس جوزف نے سوناکشی سنہا کے آئیفا ایوارڈز میں گلو کاری کی تصدیق بھی کردی ۔

انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوناکشی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی سامعین کے سامنے گلوکاری کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور آئیفا میں گلوکاری کرنے کے بعد ان کا یہ خواب پورا ہو جائے گا جس کی انہیں بہت زیادہ خوشی ہے۔

سوناکشی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ ان کی گلوکاری کو پسند کریں گے۔

Read Comments