Dawn News Television

شائع 16 جون 2015 01:00am

افریقہ کے جنگجو کرکٹر

کیا آپ کو بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم 'لگان' یاد ہے جس میں کچھ کاشتکار سالانہ خراج میں اضافے کے خلاف برطانوی حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور ایک کرکٹ میچ کے ذریعے اپنا حق جیت لیتے ہیں اور اب اس کی حقیقی شکل (کچھ مختلف انداز سے) افریقہ میں سامنے آئی ہے۔

جی ہاں اپنے شکاری اور جنگجوانہ فطرت کے لیے معروف امریقہ کے مشہور مسائی جنگجو نے اب لگتا ہے کہ اپنے بھالے چھوڑ کر کرکٹ کے بلے اٹھا لیے ہیں اور وہ بھی برٹش آرمی کے خلاف۔

ماﺅنٹ کینیا کے دامن میں مسائی کرکٹ وارئیرز ٹیم نے برٹش آرمی ٹریننگ یونٹ کے ساتھ ایک چیئریٹی میچ میں حصہ لیا۔

یہ قبائلی ٹیم اس کھیل کے ذریعے ایچ آئی وی ایڈز، خواتین کے حقوق اور غیرقانونی شکار کے خالف شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس دلچسپ میچ کا انعقاد بھی ایک جنگلی حیات کے لیے مخصوص علاقے میں ہوا جس کے منتظمین میں آسٹریلین ہائی کمشنر بھی شامل تھے۔

ان کرکٹرز نے دنیا میں موجود محض پانچ سفید گینڈوں میں سے ایک کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس گروپ نے لیکیپیا میں کرکٹ سفاری بھی شروع کرنا کا فیصلہ کیا ہے جہاں مختلف ٹیمیں قدرتی ریزرو میں تماشائیوں کو اپنے کھیل سے لطف اندوز کریں گی جبکہ وہ جنگلی حیات کو بھی دیکھ سکیں گے۔

مسائی قبیلے میں کرکٹ کو 2009 میں ایک جنوبی افریقی محقق نے متعارف کرایا تھا جو کہ کینیا میں قیام کے دوران اس کھیل سے دوری کو برداشت نہیں کر پارہی تھیں۔

Read Comments