Dawn News Television

شائع 27 جون 2015 02:39pm

نیپال زلزلہ : اپنوں کی یاد کا انوکھا انداز

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں رواں سال 25 اپریل اور 12 مئی کو آنے والے 2 شدید زلزلوں نے ہر طرف تباہی مچادی ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ زندگی شاید اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑی نہ ہوسکے،لیکن یہ نظام قدرت ہے کہ وقت سارے زخم مندمل کر دیتا ہے۔

اس قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 8 ہزار 832 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 22 ہزار سے زیاد افراد زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ ہزاروں افراد یکے بعد دیگرے آنے والے آفٹر شاکس کے باعث عارضی خیموں اور شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

لیکن چاہے زندگی معمول پر ہی کیوں نہ آجائے، نیپال زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

یہی وجہ ہے کہ زلزلے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر نیپالی عوام کی ایک بڑی تعداد زلزلے سے تباہ شدہ دربار اسکوائر میں جمع ہوئی۔

جہاں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 8 ہزار سے زائد افراد کی یاد میں ان کے پیاروں نے 8 ہزار 8 سو سے زائد غبارے فضاء میں چھوڑے اور نیلگوں آسمان رنگین غباروں سے جیسے بھر سا گیا ، جن میں زیادہ تعداد نیلے غباروں کی تھی۔

یہاں اس تقریب کی کچھ تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔

Read Comments