Dawn News Television

شائع 27 جون 2015 11:14pm

سیاحت کیلئے 10 مقبول ترین شہر

نیویارک : دنیا میںسیاحت کا شوق کسے نہیں ہوتا اور اگر آپ بھی ایسا کوئی منصوبہ بنائے بیٹھے ہیں تو جان لیں کہ دنیا بھر کے لوگوں کی نظر میں سب سے پسندیدہ تفریحی مقام کونسا ہے۔

ماسٹر کارڈ نے 2015 کے لیے پسندیدہ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

دنیا کے 132 مقبول ترین شہروں میں سے پہلا نمبر برطانوی دارالحکومت لندن کے نام رہا جہاں رواں برس ایک کروڑ 82 لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔

دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر بینکاک ہے جہاں لندن سے کچھ کم تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوگی۔

ایک کروڑ 60 لاکھ سیاحوں کے ساتھ پیرس کے حصے میں تیسرا، ایک کروڑ 42 لاکھ کے ساتھ دبئی چوتھے اور ایک کروڑ 25 لاکھ کے ساتھ استنبول 5 ویں نمبر پر ہے۔

امریکی شہر نیویارک چھٹے، سنگاپور 7 ویں، کوالالمپور 8 ویں، سیﺅل 9 ویں اور ہانگ کانگ 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Read Comments