Dawn News Television

شائع 29 جون 2015 12:45pm

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

کولمبو ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل بارش کے باعث کچھ تاخیر سے شروع ہوا، تاہم آغاز ہوتے ہی میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا اور 153 رنز کے ہدف کو باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کرونارتنے نے 50، میتھیوز نے ناقابل شکست 43 اور وٹھاناگے نے 34 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ذوالفقاربابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں سات وکٹیں لینے والے دھمیکا پرساد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یاد رہے کہ گال میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پالی کیلے میں 3 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

Read Comments