Dawn News Television

شائع 29 جون 2015 09:23pm

’برہنہ مناظر فلمانا شرمندگی بھی، تفریح بھی’

ایکشن سٹار آرنلڈ شوازنیگر نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں اپنی نئی فلم ’ٹرمینیٹر جینیسس‘ میں برہنہ مناظر فلم بند کروانے میں جہاں شرمندگی ہوئی وہیں انہیں مزا بھی آیا۔

67 سالہ اداکار نے، جنہیں ٹرمینیٹر جینسس کیلئے برہنہ ہونا پڑا، کہا کہ پریشانی کے باوجودانہیں برہنہ مناظر فلم بند کروانے میں مزا آیا۔

’برہنہ مناظر فلمانے کے دوران مزاحیہ گفتگو ہوتی ہے، مزاق ہوتا ہے اور سبھی کو یہ اچھا لگتاہے‘۔

’ایسا کرنا ناگزیر ہے۔ آپ کو ایسے مناظر فلمانا ہوتے ہیں کیونکہ یہ فلم کا تقاضا ہے۔۔۔۔بعض اوقات آپ چیزیں چھپاتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ دکھاتے بھی ہیں۔ تو کیا ہوا؟میرا نہیں خیال کہ یہاں کو ئی ایسا بھی ہے جسے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے‘۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments