Dawn News Television

شائع 30 جون 2015 12:20am

دنیا میں افطار کی رونقیں

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم ہوچکا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے دوسرے عشرے میں داخل ہوچکے ہیں۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی کہ سارا سال اس مبارک مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے۔

اس موقع پر عبادتوں کا بھی خوب اہتمام ہوتا ہے اور مزیدار افطار کے بغیر روزے داروں کا دل نہیں بھرتا یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں بازاروں میں رونق اپنے عروج پر ہےاور افطار کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں۔

مسافروں اور ضرورت مندوں کے لیے سڑک کنارے لگائی گئی افطاربھی کسی روزے دار کو بھوکا نہیں رہنے دیتی بلکہ تمام مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے ذوق و شوق سے ایسی افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

Read Comments