Dawn News Television

شائع 30 جون 2015 01:18am

ورون دھون شاہ رخ کے بھائی

بولی وڈ کے نئے اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم 'دل والے' میں بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔

ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم 'دل والے' میں اداکار شاہ رخ خان اور کاجول 5 سال کے طویل عرصے بعد ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں کے، اس کے ساتھ ساتھ اداکار ورون دھون بھی پہلی مرتبہ شاہ رخ کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔

ایک انٹرویو میں اداکار ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ دل والے میں شاہ رخ کے بھائی کا کردار ادا کریں گے اور ان کے ساتھ فلم میں اداکارہ کریتی سنن بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

حال ہی میں اداکارہ کریتی سنن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دل والے کے پورے عملے کی تصویر شئیر کی ہے۔

فلم دل والے میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول، ورون دھون، کریتی سنن اور ونود کھنہ اہم کردار ادا کریں گے اور یہ فلم اس سال 18 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments