☰
رسل برانڈ بھی دپیکا پر فدا
برطانوی کامیڈین رسل برانڈ آج کل انڈیا آئے ہوئے ہیں اور وہ بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کرتے پھر رہے ہیں۔
رسل برانڈ نے دہلی میں جمعہ کے دن رواں برس منعقد ہونے والے کامیڈی سینٹرل چکل میلے میں پہلی مرتبہ پرفارم کیا۔
کامیڈین کا اپنے شو سے پہلے کہنا تھا کہ اگر وہ انڈیا میں کسی کی محبت کا شکار اور شادی کا ارادہ کرنا چاہیں تو وہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہوں گی کیوں کہ وہ نہایت مقبول ہیں۔
اپنی پرفارمنس کے دوران بھی رسل کا کہنا تھا کہ اگر اس شو کہ بعد ان کو گرفتار نہیں کیا گیا یا ان پر پابندی نہ لگائی گئی تو وہ دپیکا سے ملاقات کریں گے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
ان کا شائقین سے مزاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس دپیکا کا ذاتی نمبر موجود ہے تو وہ انہیں دیں تاکہ وہ ابھی ان کو کال کر سکیں۔
Read Comments