Dawn News Television

شائع 01 جولائ 2015 10:54pm

فیس بک کے لوگو میں معمولی تبدیلی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 10 سال بعد اپنی سائٹ میں ایسی تبدیلی کی ہے جس کا صارفین نے نوٹس تک نہیں لیا۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے لوگو میں تبدیلی کردی ہے ۔

فیس بک کے پراڈکٹ ڈیزائنر کرسٹوفر ٹیوزیٹ نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنی سائٹ کا نیا لوگو متعارف کرایا۔

کیا کوئی فرق نظر آیا ؟ اب پرانے فیس بک لوگو کو دیکھیں اور کوشش کریں کہ اب کوئی تبدیلی تلاش کرنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں یا نہیں۔

نئے لوگو کی تحریر پرانے لوگو کے مقابلے میں زیادہ پتلی ہے جبکہ پرانے لوگو کے الفاظ زیادہ موٹے اور بلاک کی طرح کے ہیں۔

سب سے نمایاں فرق لفظ ' a ' میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فیس بک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوش ہیگینز کے مطابق کمپنی فیس بک لوگو میں جدت لارہی ہے اور اسے صارفین کے لیے زیادہ دوستانہ اور قابل رسائی بنانا چاہتی ہے۔

Read Comments