کھیل

وہاب ایک روزہ سیریز کیلئے منتخب نہیں ہونگے

15 جولائی کو وہاب کا ایک اور اسکین ہوگا جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ بقیہ میچوں کے لیے انہیں منتخب کیا جائے یا نہیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیلیکٹرز ون ڈے سیریز کے لیے وہاب ریاض کو منتخب نہیں کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے امکان ہے کہ پاکستان اسکواڈ کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وہاب ریاض انجری کا شکار، سیریز سے باہر

تاہم دو ہفتوں بعد یعنی 15 جولائی کو وہاب کا ایک اور اسکین کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کی جائے گا کہ وہاب بقیہ میچوں کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز گیارہ جولائی کو شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی وہاب اور حارث کے متبادل کا اعلان

وہاب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وطن واپس آچکے ہیں۔

ان کی متبادل کے طور پر فاسٹ باؤلر راحت علی کو سری لنکا بھیجا گیا ہے۔