Dawn News Television

شائع 04 جولائ 2015 01:10am

'بنگستان' کے نئے گانے میں 6 ثقافتوں کی عکاسی

بولی وڈ کے اداکار ریتیش دیش مکھ اور پلکت سمراٹ کی آنے والی فلم بنگستان کا نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جس میں 6 مختلف قسم کی ثقافتوں کو فلمایا گیا ہے۔

فلم بنگستان کے اس نئے گانے کا ٹائٹل عشق کریں گے رکھا گیا ہے جس میں ریتیش اور پلکت ایک نئے انداز میں نظر آرہے ہیں۔

اس گانے میں دونوں اداکاروں کے ساتھ ساتھ جیکولین فرنینڈز بھی نظر آئیں گی۔

عشق کریں گے میں 6 الگ ثقافتوں کو بیان کیا گیا ہے جس میں جنوبی بھارت اور چار دیگر افریقی، عربی، بدھ مت اور روسی ثقافتیں شامل ہیں۔فلم کے ہدایت کار کا گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی شوٹنگ کرنا نہایت مشکل تھا البتہ تینوں اداکاروں نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران خوب مزے کیے ہیں۔

فلم بنگستان اس سال 31 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments