Dawn News Television

شائع 04 جولائ 2015 08:47pm

قائد اعظم سولر منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو درپیش بجلی بحران کے پیش نظر قائد اعظم شمسی توانائی مصنوبہ اپریل، 2016 تک مکمل کرنےکی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو پاک-چین معاشی راہداری کے حوالے سے900 میگا واٹ پر مشتمل اس ترجیحی منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی زونرجی کے نمائندوں، این ٹی ڈی سی کےمینیجنگ ڈائریکٹر اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال 14، اگست کو اس منصوبہ کا 50 میگا واٹ حصہ مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ 300 میگا واٹ حصہ 31، دسمبر تک گرڈ کا حصہ بن جائے گا۔

زونرجی نے ابتدا میں ستمبر، 2016 کو منصوبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد چینی کمپنی کے نمائندوں نے اگلے سال اپریل میں اسے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read Comments