Dawn News Television

شائع 06 جولائ 2015 03:40pm

عراقی طیارے نے اپنے شہریوں پر بم گرا دیا، 7 ہلاک

بغداد: عراقی جنگی طیارے نے مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث دارالحکومت بغداد کے شہری علاقے میں بم گرا دیا جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارے میں فنی خرابی کے باعث ایک بم پھنس گیا تھا جو کہ ائیر بیس کے قریب شہری علاقے جدیدا میں گرا جس سے تین گھر متاثر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق حادثہ میں سات افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ عراق نے گذشتہ سال اپنی فضائی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے روس اور ایران سے سکھوئی سو—25 نامی جنگی طیارے خریدے تھے۔

Read Comments