Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2015 02:36am

دنیا کی پہلی روبوٹ جنگ

جاپان اور امریکا دیو ہیکل لڑاکا ربوٹس کے درمیان جنگ پر آمادہ ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے ایک امریکی انجینئرنگ کمپنی ’میگا باٹس‘ نے جاپان کی سوئیدو بھاشی ہیوی انڈسٹری کو روبوٹ لڑائی کا چیلنج دیا تھا۔

امریکی روبوٹ کا چیلنج
سوئیدو بھاشی نے ایک شرط کے ساتھ چیلنج قبول کر لیا، جس کے بعد تقریباً 5400 کلو گرام وزنی امریکی روبوٹ ’مارک ٹو‘ اور 4000 کلوگرام وزنی جاپانی روبوٹ ’کراتا‘ میں ایک سال کے بعد میدان جنگ سجے گا۔

سوئیدو بھاشی کے بانی اور سربراہ کوگور کراتا نے یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی وڈیو میں شرط لگائی کہ دونوں روبورٹس میں صرف دست بدست لڑائی ہو گی۔

جاپان کا جواب

انہوں نے وڈیو میں کہا’ ہم کسی دوسرے ملک کو جیتنے نہیں دیں گے۔ دیو ہیکل روبوٹ جاپانی کلچر ہے ، لیکن اب دو بدو لڑائی کا وقت آ گیا ہے‘۔

میگا باٹس نے اپنی ہی یو ٹیوب وڈیو کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ سوئیدو بھاشی نے صرف ہاتھوں کی لڑائی کی شرط رکھتے ہوئے چیلنج قبول کر لیا‘۔تاہم، میگا باٹس نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا انہیں یہ شرط منظور ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ سات لاکھ پاؤنڈ مالیت کا کراتا چار میٹر جبکہ اس کا حریف امریکی ربوٹ پانچ میٹر اونچا ہے۔

بشکریہ ٹیلی گراف

Read Comments