Dawn News Television

شائع 16 جولائ 2015 12:26am

پاک - سری لنکا سیریز 1-1 سے برابر

پالے کیلے : دنیش چندی مل کے ناقابل شکست 48 رنز کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

بدھ کو پالے کیلے میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے 288 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کو ایک وقت پر 159 رنز پر پانچ کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا تھا، تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میزبان ٹیم کے نام رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments