Dawn News Television

شائع 26 جولائ 2015 12:00am

' اسکرپٹ پسند آنے پر ہی کوئی فلم کروں گی'

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں صرف کہانی پسند آنے پر ہی کام کریں گی۔

کرینہ نے اپنے کیرئیر میں کئی ایسی فلموں مثلاً 'رام لیلا اور 'چنائے ایکسپریس' میں کام کرنے سے انکار کیا جو ریلیز کے بعد باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

حال ہی میں انہوں نے راج کمار گپتا کی فلم 'سیکشن 84' میں اداکاری سے معذرت کی۔

کرینہ کے پرستاروں نے اداکارہ کو ایک خط کے ذریعے متعدد فلموں سے انکار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کرینہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں جب تک کسی فلم کا اسکرپٹ نہیں پسند آتا وہ اس فلم میں اداکاری نہیں کرتی اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کریں گی پھر چاہے ان کے پاس کوئی فلم نا رہے۔

Read Comments