Dawn News Television

شائع 27 جولائ 2015 02:00pm

یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف درخواست منظور

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کے بھائی یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سپریم کورٹ یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل یعنی منگل کو کرے گی۔

یعقوب میمن کو سزائے موت دیئے جانے کی گزشتہ روز بولی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھی مخالفت کی تھی۔

سلمان نے اپنی ٹوئٹس میں یعقوب ممین کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ٹائیگر میمن کے گناہوں کی سزا یعقوب میمن کو نہیں دی جانے چاہیے۔

سلمان کی ان ٹوئٹس نے ہندوستان میں ایک نئے تنازع کو جنم دیا تھا تاہم بعد ازاں والد سلیم خان کے کہنے پر سلمان خان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے مذکورہ ٹوئیٹس کو ڈلیٹ کر دیا۔

ہندوستانی حکام کے مطابق ممبئی بم دھماکوں کے پیچھے ٹائیگر میمن سمیت داؤد ابراہیم اور اس کا بھائی انیس ابراہیم ملوث ہیں۔

Read Comments