Dawn News Television

شائع 28 جولائ 2015 09:34pm

ایک اور گلیکسی فون سامنے آنے کے لیے تیار

سام سنگ کی جانب سے ایک اور گلیکسی اسمارٹ فون تیرہ اگست کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سام سنگ نے تیرہ اگست کے حوالے سے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے ہیں جسے ان پیکڈ ایونٹ کا نام دیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے عام طور پر اس طرح کے ایونٹس میں اہم اسمارٹ فونز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ماضی میں ایسی ہی تقاریب میں گلیکسی نوٹ فور، گلیکسی ایس سکس اور دیگر ہائی پروفائل ڈیوائسز کو پیش کیا گیا۔

اور اب تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سام سنگ کی جانب سے تیرہ اگست کو کوئی اور نہیں بلکہ گلیکسی نوٹ فائیو ٹیبلیٹ جیسا اسمارٹ فون پیش کیا جائے گا۔

سام سنگ کے دعوت نامے سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نیا اسمارٹ فون بھی ایج ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا یعنی معمولی سا خم والی اسکرین کے ساتھ۔

اسی طرح کے دعوت نامے سام سنگ نے گلیکسی ایس سکس اور گلیکسی ایس سکس ایج کے متعارف کراتے ہوئے بھی ارسال کیے تھے۔

Read Comments