Dawn News Television

شائع 29 جولائ 2015 03:48pm

یوراگوئے کے اسٹرائیکر کوانی پر پابندی

مونٹی ویڈیو: یوراگوئے کے اسٹرائیکر ایڈنسن کوانی کو کوپا امریکا کپ کے میچ میں چلے دفاعی کھلاڑی گونزالو جارا سے الجھنے کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ فیصلہ جنوبی امریکی فٹبال کنفیڈریشن نے جاری کیا جس کے بعد کوانی اب کوالیفائنگ راؤنڈ کے ابتدائی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی سے محروم رہنے کے ساتھ ساتھ اکتوبر میں ٹیم کے ہمراہ بولیویا بھی نہیں جا سکیں گے۔

یوراگوئے کے اسٹرائیکر نے میچ کے دوران چلی کے کھلاڑی کے چہرے پر ہاتھ مارا تھا جس پر انہیں میچ میں دوسرا یلو کارڈ دکھا کر میدان سے رخصت کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے اور بداخلاق حرکت کرنے پر چلی کے دفاعی کھلاڑی جارا پر بھی ابتدا میں تین میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن پابندی میں اس پر نظرثانی کرتے ہوئے پابندی دو میچوں تک محدود کردی گئی تھی۔

Read Comments