Dawn News Television

شائع 29 جولائ 2015 08:28pm

رنیبر اور دپیکا کی فلم 'تماشا' کی پہلی جھلک

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم تماشا کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم تماشا میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر اکھٹے ہوئے ہیں اور اس کی پہلی جھلک میں یہ دونوں فرنچ جزیرے کورسیا کے ساحل گھومتے نظر آتے ہیں۔

اس سے پہلے رنبیر اور دپیکا 2013 کی سپرہٹ فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں اکھٹے نظر آئے تھے۔

فلم تماشا کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں جو فرنچ جزیرے میں فلمائے گئے مناظر کی ہیں۔

ان تصاویر نے پرستاروں کے اندر تماشا کو دیکھنے کی تڑپ کو بڑھا دیا ہے جو کبھی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور پھر علیحدہ ہوجانے والے جوڑے کو ایک بار پھر آن اسکرین معاشقہ لڑاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس فلم میں لولی وڈ اداکار جاوید شیخ بھی کام کررہے ہیں اور اسے رواں برس 27 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Read Comments