Dawn News Television

شائع 30 جولائ 2015 01:54am

'ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری'

کراچی: سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بدھ کے روز پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ایک روز قبل عامر کا کہنا تھا کہ جے وردھنے اور سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سری لنکا کو زیر کرنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔

عامر نے کہا کہ سری لنکا کا گزشتہ سال عالمی کپ جیتنا اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ میں باصلاحیت کھلاڑی اور فائر پاور موجود ہے جس کے ذریعے سیریز جیتی جاسکتی ہے۔

ان کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں تعمیر نو سے گزر رہی ہے اور ان کے اسکواڈ میں متعدد نئے کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد سری لنکن ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ، شاہد آفریدی کی کپتان اور مختار احمد اور محمد رضوان جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کا میزبان ٹیم پر پلڑا بھاری ہے۔

انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکن بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حفیظ کی باؤلنگ کی کمی محسوس کرے گا—اے پی پی۔

Read Comments