Dawn News Television

شائع 31 جولائ 2015 03:48pm

کراچی آپریشن: ایم کیوایم کا اقوام متحدہ کو خط

لندن، کراچی: متحدہ قوی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔

ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے جاری اس خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل ریلیشنز کے سربراہ عادل غفار کی جانب سے لکھے گئے خط میں بان کی مون سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ کے رہنما قمر منصور کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے میں مداخلت کریں۔


12متحدہ کارکنان عدالت سے اشتہاری قرار


دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیلر امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 12 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس میں ان بارہ افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

عدالت میں جیلرامان اللہ نیازی قتل کیس کی سماعت میں ملزم عبید کے-ٹو کی نشاندہی پر ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

ملزمان میں نعمان عرف نومی، ساجد، مزمل اور سعید بھرم بھی شامل ہیں۔

ملزمان نے 2005 میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ساتھیوں سمیت قتل کیا تھا۔

Read Comments