Dawn News Television

شائع 03 اگست 2015 04:50pm

میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک

ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ نارتھیمٹن شائر خلاف میچ کی پہلی ہی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے۔

جو لیچ نے یہ ریکارڈ رائل لندن ون ڈے کپ کے اتوار کو کھیلے گئے میچ کے دوران بنایا۔

جو لیچ نے اپنے پہلی دو گیندوں پر رچرڈ لیوی اور راب کیوگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا جب کہ کھیل کی تیسری گیند پر انہوں نے جیک شانٹری کی وکٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔

بالکل اسی طرح کا ریکارڈ سری لنکا کے تیز باؤلر چمنڈا واس بھی اپنے نام کر چکے ہیں جب انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو میچ کی پہلی تین گیندوں پر آؤٹ کیا۔

واس کے ریکارڈ کو منفرد بات پہلے اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنا تھا کیونکہ انہوں نے میچ کی پانچویں گیند پر بھی وکٹ حاصل کی تھی۔

Read Comments