Dawn News Television

شائع 03 اگست 2015 06:33pm

'فوج، حکومت میں کوئی اختلاف نہیں'

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت آرمی چیف ہر مکمل اعتماد کرتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں شناختی کارڈ کیلئے آن لائن درخواست دینے کے نئے نظام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج اور حکومت میں اختلافات نہیں ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ فوج میں سازش کی اطلاع مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔

دھرنے سے متعلق سوالات کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ گندے کپڑے سرعام دھونے سے کیا فائدہ؟

وزیر داخلہ نے دھرنے کی انکوائری کی تجویز مسترد کرکے دیگر قومی مسائل زیادہ اہم قرار دیے۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے حساس اداروں اور نادرا افسران پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے اور نادرا ڈی این اے لیباریٹری بھی آئندہ چھے ماہ میں قائم کردی جائے گی ۔

الطاف حسین کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار نے صحافیوں کی صبر اور انتظار کی تلقین کی۔

Read Comments