Dawn News Television

شائع 03 اگست 2015 10:45pm

دنیا کا سب سے پتلا سام سنگ ٹیبلیٹ متعارف

سام سنگ نے اپنا نئی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس ٹو متعارف کرا دی ہے جسے اس نے دنیا کا سب سے پتلا اور ہلکا ترین ٹیبلیٹ قرار دیا ہے۔

اب تک ڈیل کو وینیو 8 ٹیبلیٹ کو دنیا کا پتلا ترین ٹیبلیٹ مانا جاتا تھا جس کی موٹائی 6 ملی میٹر ہے۔

اس کے مقابلے میں ٹیب ایس ٹو کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر اور وزن صرف 265 گرام ہے، اس طرح اس نے وزن کے معاملے میں گوگل نیکسز 7 کو بھی شکست دے دی جس کا وزن 290 گرام ہے۔

یہ ٹیبلیٹ 2 ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے ایک 8 انچ اور دوسرا 9.7 انچ اسکرین کے ساتھ اور اسے سام سنگ کا اب تک کا سب سے بہترین ٹیبلیٹ قرار دیا گیا ہے۔

یہ ٹیبلیٹ سب سے پہلے سام سنگ کے اپنے وطن کوریا میں اسے 11 اگست کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 8 انچ اسکرین ماڈل کی قیمت 513 ڈالرز جبکہ دوسرا ماڈل 617 ڈالرز کا ہے۔

اسکرین کے سائز سے ہٹ کر دونوں ماڈلز کے فیچرز لگ بھگ یکساں ہیں یعنی آکٹا کور پروسیسر، سپر اموایل ای ڈی ڈسپلے جس کا ریزولوشن 1536x2048 پکسلز ہے، ریم میموری 3 جی بی جبکہ انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔

اس کا بیک کیمرہ 8 اور فرنٹ کیمرہ 2.1 میگا پکسلز کا ہے جبکہ دونوں میں فنگرپرنٹ اسکینر، ملٹی ونڈو فیچر بھی شامل ہیں۔

اسی طرح اس میں مائیکرو سافٹ آفس سلوشن میں پری لوڈ ہے۔

Read Comments