Dawn News Television

شائع 29 اگست 2015 06:36am

فلم فینٹم کا ’حافظ سعید‘ روپوش

سیف علی خان کی نئی فلم ’فینٹم‘ میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا کردار ادا کرنے والے اداکار شاہنواز پرادھان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روپوش ہو گئے۔

سیف اور کترینہ کیف کی جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی ممبئی حملوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔

ایس حسین زیدی کے ناول ’ممبئی ایونجرز‘ پر بنی اس فلم میں سیف علی خان ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو قتل کرنے کا مشن سنبھالنے والے ایک سابق فوجی افسر بنے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈیا حافظ سعید کو 26 نومبر کے سانحہ کا ذمہ دار ٹھراتا ہے۔ شاہ نواز کو حفاظتی اقدام کے طور پر انڈر گراؤنڈ رکھا جا رہا ہے۔

فلم کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا ’ہمارے لیے تمام اداکاروں کی سیکیورٹی انتہائی اہم ہے اور اب چونکہ شاہ نواز کی شناخت سامنے آ چکی ہے، ایسے میں احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘۔

بشکریہ این ڈی ٹی وی

Read Comments