Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 01:00pm

ڈیانا کو بچھڑے 19 برس

بہترین شخصیت کی مالک شہزادی ڈیانا کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے آج 19 برس مکمل ہوگئے۔

ڈیانا فرانسس اسپنسر یکم جولائی 1961ء کو برطانیہ کے شہر نورفوک میں جان سپنسر کے ہاں پیدا ہوئیں۔

19 جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی جس کے بعد ان کی شادی کی لوگ مثالیں دیتے تھے، دونوں کی شادی کو دنیا بھر کے میڈیا نے دکھایا۔

شادی کے بعد لیڈی ڈیانا کے ہاں دو بیٹوں کی ولادت ہوئی.

شہزادی ڈیانا نے زندگی میں بہت سے غم دیکھے ،ان کی شادی شدہ زندگی ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہی۔

20 دسمبر 1995 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہوگئی تاہم اس کے بعد بھی ڈیانا کی زندگی میں سکون نہیں آسکا۔

لیڈی ڈیانا نے اپنے دلی سکون کے لئے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا تھا۔

انیس سو ستاسی میں وہ پہلی مشہور ترین ہستی تھیں جنہوں نے ایڈز کے کسی مریض کو چھوا ، ان کے اس اقدام نے ساری دنیا کو ایڈز کے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پر مجبور کر دیا۔

لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر حادثاتی موت کے بعد 1997 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

بالآخر حسن، محبت، گلیمر اور انسانیت کی خدمت سمیت شخصیت کے کئی پہلو رکھنے والی برطانیہ کی شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو فرانس میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔

لیڈی ڈیانا کی شخصیت پر ہولی وڈ فلم ’ڈیانا‘ بھی بنائی گئی جس میں اداکارہ نومی واٹس جلوہ گر ہوئی تھیں.

Read Comments