Dawn News Television

شائع 31 اگست 2015 11:55pm

عامر نے کی ’کرائم ماسٹر گوگو‘ کی یادیں تازہ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی مزاحیہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور اس کا کردار ’کرائم ماسٹر گوگو‘ کس کو یاد نہیں ہوگا؟

اس فلم کے مداحوں کے ساتھ ساتھ عامر خان کو بھی یہ کردار آج تک یاد ہے۔

عامر خان حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران ایسی شرٹ میں نظر آئے جس پر گوگو کی شکل بنی ہوئی تھی اور ساتھ ہی اس کا نام بھی تحریر تھا جسے دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان کے دلم میں اس فلم کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔اس فلم میں دونوں اداکاروں کی اداکاری اور اس کی انوکھی کہانی آج بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔

اس فلم میں شکتی کپور نے کرائم ماسٹر گوگو کے کردار میں نظر آئے تھے جسے خوب پذیرائی ملی تھی۔

فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کرشمہ کپور، روینا ٹنڈن اور پریش راول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو 21 سال گزر چکے ہیں البتہ آج بھی اس فلم کو اتنے ہی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

Read Comments