Dawn News Television

شائع 04 ستمبر 2015 12:26am

واٹس ایپ کا خفیہ فیچر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں ایک ایسا خفیہ فیچر چھپا ہوا ہے جو بتاتا ہے کہ کون آپ کا بہترین دوست ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ جو دنیا بھر میں مقبول اور اس میں روزانہ 64 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

تاہم اس اپلیکشن نے حال ہی میں اعلان کیے بغیر ایک فیچر اس کا حصہ بنا دیا جو آپ کے دوستوں اور کانٹیکٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔

اگر آپ اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اپلیکشن کو کھولے پھر سیٹنگز پر جاکر اکاﺅنٹ کو کلک کریں، وہاں اسٹوریج یوزایج کے آپشن پر جائیں اور آپ کے سامنے دوستوں کی ایک فہرست آجائے گی۔

اس فہرست میں بتایا جائے گا کس دوست کو آپ نے کتنے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

اس سے آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ کس دوست پر آپ کے واٹس ایپ اپلیکشن کا ڈیٹا سب سے زیادہ صرف ہوتا ہے جس کے لیے اسٹوریج یوزیج کے آخر میں سائز کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی تھی جس سے اس پیغام کو ان ریڈ کیا جاسکتا تھا جس کو پڑھا جاچکا ہو جبکہ اس میں گوگل ڈرائیو کو استعمال کرنا بھی شامل کیا گیا تھا۔

Read Comments