Dawn News Television

شائع 04 ستمبر 2015 10:09pm

گوگل سرچ انجن میں چھپا ایک دلچسپ نیا فیچر

انٹرنیٹ استعمال والا کونسا شخص ہوگا جو گوگل سرچ انجن کا استعمال نہ کرتا ہو ؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس میں ایک تفریح سے بھرپور فیچر بھی چھپا ہے؟

جی ہاں گوگل نے گزشتہ دنوں ایک تفریحی فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے جس میں مختلف طرح کی پرلطف معلومات چھپی ہوئی ہے۔

بس آپ کو گوگل پر جاکر یہ الفاظ " fun facts " یا " I’m feeling curious " ٹائپ کرنا ہوگا اور آپ کے سامنے عجیب و غریب معلومات کا ذخیرہ کھل جائے گا۔

بس مسئلہ یہ ہے کہ اس میں آپ کے ذہن اگر کو سوال ہو تو گوگل اس کا جواب نہیں دے گا بلکہ وہ اپنی مرضی کے سوالات و جوابات پیش کرے گا۔

گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر دفتر میں فارغ وقت کے لیے یا جب آپ انٹرنیٹ سے بیزاری محسوس کررہے ہو تو دل بہلانے کا کام کرے گا۔

خیال رہے کہ گوگل نے گزشتہ دنوں اپنی سائٹ میں نئے لوگو سمیت کئی تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں۔

اسی طرح گوگل میپس کو بھی نئے اندازسے پیش کیا گیا اور اس میں لوگوں کے پسندیدہ کھانے پینے کے مقامات کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔

Read Comments