Dawn News Television

شائع 05 ستمبر 2015 02:42am

کراچی میں دو فٹبالرز کو گولی مار دی گئی

کراچی: کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر دو نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

جمشید کواٹرز پولیس کے مطابق، جمعہ کی رات موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک فٹبال سٹیڈیم میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی۔

ایس پی اختر فاروق نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 30 سالہ منظور اور 25 سالہ سمیع اللہ کو تشویش ناک حالت میں سول ہستپال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایس پی نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والے دونوں کھلاڑی تھے‘۔ پولیس کو جائے واردات سے 0.9 ایم ایم پستول کے نو خالی خول ملے۔حملے کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔

Read Comments