Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2015 11:37pm

کپل شرما ایشوریا کی وین سے بے دخل

کامیڈی نائٹس کے کپل شرما کو بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ نے دھکا دے کر ان کی وینیٹی وین سے باہر نکال دیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان کے مقبول کامیڈی شو کامیڈی نائٹس ود کپل میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اپنی آنے والی فلم ’جذبہ‘ کو پروموٹ کرتی نظر آئیں گی۔

حال ہی میں اس شو کا پرومو بھی ریلیز کیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے اپنی وینیٹی وین میں موجود ہیں، اس دوران کپل شرما ان کی وین میں آجاتے ہیں جس کے بعد اداکارہ کا باڈی گارڈ انہیں باہر نکال دیتا ہے۔

کپل شرما پرومو میں کہتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں دو چیزوں کو پہلی بار دیکھا ہے ایک ایشوریا رائے اور ایک کاجو، بادام۔

ایشوریا رائے کی آنے والی فلم ’جذبہ‘ میں ان کے ہمراہ عرفان خان اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں ایشوریا ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے جس کے بعد عرفان ان کی مدد کرتے ہیں۔

Read Comments